پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے عمائدین اور پارلیمنٹرینز نے ضلع اورکزئی کے علاقے ڈبوری میں فورسز کے ہاتھوں متازعہ مسجد کی تعمیر شروع کرنےکو خوش آئند اقدام قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہیں کہ عظیم صوفی بزرگ میاں بزرگوار کی مزار کی تعمیر بھی جلد شروع کیا جائے۔
پاراچنار کے نواح میں واقع زیڑان میر کلاں میں روحانی پیشوا سید آغا بادشاہ اور اسکے بھائی سید محسن جان کی عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی سید اقبال سید میاں سید محمود جان میاں اور سابقہ سنیٹر سجاد سید میاں نے کہا کہ اورکزئی میں بدامنی کے دور میں ڈبوری مسجد اور میاں بزرگوار کی مزار کی تعمیر پر پابندی لگائی گئی تھی اب بدامنی کا دورختم ہو گیا ھے اور فورسز نے ایک مسجد کی تعمیر بھی شروع کر دی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے مگر ساتھ ساتھ بادشاہ میر انور شاہ بزرگوار کے مزار کی تعمیر بھی جلد شروع کی جائے اور زائرین کےلئے کھول دیا جائےعرس کی تقریب میں ضلع کرم کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے سید آغا بادشاہ کی عقیدت مندوں نے شرکت کی عرس کی تقریب کئی روز سے دن رات جاری رہی عرس کی تقریب میں شرکت پر سید آغا بادشاہ کے بھائی سید محمود جان میاں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
