Rescue workers and officials inspecting the debris and wreckage of the collapsed Al-Khair Education System building in Dir Colony, Peshawar.

پشاور: دیر کالونی اسکول سانحہ،غفلت پر مالکان، شیئر ہولڈرز اور ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج

پشاور( خیبر ٹائمز رپورٹنگ ڈیسک) دیر کالونی سعید آباد میں نجی اسکول “الخیر ایجوکیشن سسٹم” کی عمارت زمین بوس ہونے کے المناک حادثے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ آغا میر جانی شاہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سانحے میں 30 معصوم بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ 52 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے آغا میر جانی شاہ تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر (نمبر 1242/26) کے مطابق، یہ واقعہ 15 اکتوبر 2026 کو صبح 9:05 بجے پیش آیا۔ مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 322 (قتل بالسبب)، 148 (مہلک ہتھیاروں سے دنگا/مشتعل ہونا) اور 149 (مشترکہ جرم) کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں نامزد اہم افراد میں شامل ہیں: اراضی مالکان وحید اور جاوید (ساکنان دیر کالونی) شیئر ہولڈرز میں سے ریاض ولد اعجاز، معیر الرحمن، مفتی خان محمد ولد تاج محمد، اور مولانا امیر حبیب، جبکہ تعمیراتی ٹھیکیدار ارشاد خان کے نام شامل ہیں۔ 
ایف آئی آر کے متن کے مطابق: اسکول کی عمارت 16 مرلے کے رقبے پر قائم ہے جس کی اراضی سال 2024 میں لیز پر حاصل کی گئی تھی اور ٹھیکیدار ارشاد خان کے ذریعے تعمیر کرائی گئی تھی۔ عمارت کی تعمیر میں شدید ناقص میٹریل استعمال کیا گیا اور یہ پڑھائی کیلئے مکمل طور پر غیر موزوں اور مخدوش حالت میں تھی۔
اسکول میں زیرِ تعلیم بچوں کی جانب سے اسکول انتظامیہ اور مالکان کو عمارت کی دیواریں اور چھتیں بوسیدہ ہونے کی بارہا شکایات کی گئی تھیں، لیکن انتظامیہ نے ان تنبیہات اور شکایات پر کوئی کان نہ دھرا، جس کے نتیجے میں یہ خوفناک سانحہ رونما ہوا۔
حادثے کے وقت دوسری منزل پر واقع نرسری کلاس اور گراؤنڈ فلور کی کلاسوں پر چھتیں یکایک آن گریں، جس کے نتیجے میں درجنوں بچے اور عملہ موقع پر ہی ملبے تلے دب گئے۔ پولیس، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر کے ملبہ ہٹایا اور شدید زخمیوں و لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید اور دیگر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غفلت اور مجرمانہ لاپروائی میں ملوث نامزد ملزمان، مالکان اور ٹھیکیدار کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور پرنسپل و مالک کو حراست میں لے کر قانونی و عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ الزامات کی حتمی قانونی حیثیت کا تعین جامع تفتیش کے بعد ہوگا۔

Peshawar School Tragedy: FIR Registered Against Owners, Shareholders & Contractor
* Incident & Casualties: A three-story private school building, Al-Khair Education System, collapsed in Saeedabad, Dir Colony, Peshawar. According to the police report (FIR), 30 children and 1 female teacher were killed, while 52 others sustained injuries.
* FIR Details: Case No. 1242/26 was registered at Agha Mir Jani Shah Police Station under Sections 322 (Qatl-bis-Sabab / Culpable Homicide), 148 (Rioting/Unlawful Assembly), and 149 (Common Intention) of the Pakistan Penal Code (PPC).
* Nominated Suspects:
* Landowners: Waheed and Javeed.
* Shareholders: Riaz, Mueer-ur-Rehman, Mufti Khan Muhammad, and Maulana Amir Habib.
* Building Contractor: Arshad Khan.
* Key Findings & Allegations:
* The school was built on a 16-marla plot leased in 2024 and constructed using substandard materials.
* The building was dilapidated, structural safety norms were ignored, and the premises were unfit for educational purposes.
* Students had repeatedly complained to the administration about cracks and weak walls, but their warnings were ignored.
* Police Action: Raids are underway to arrest all named shareholders, owners, and the contractor. Further legal proceedings will follow a complete investigation.