FBI agents escorting Afghan national and ISIS-K member Mohammad Sharifullah, convicted for the 2021 Kabul Abbey Gate bombing.

کابل ایپی گیٹ دھماکہ: داعش کا دہشتگرد محمد شریف اللہ کو 20سآل تک قید کی سزا

دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک:

کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر 2021ء کے ہولناک خودکش حملے میں ملوث کالعدم تنظیم داعش خراسان (ISIS-K) کے اہم کارندے محمد شریف اللہ (عرف جعفر) کا معاملہ ایک بار پھر عالمی میڈیا کی سرخیوں میں ہے۔ امریکی عدالت کی جانب سے اسے 20 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد اس نیٹ ورک اور اس کے انجام کی پوری کہانی سامنے آ گئی ہے۔

فروری 2025 کے آخر میں، پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے امریکی انٹیلی جنس (CIA) کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا، اس کارروائی کے دوران داعش کے افغان شہری کمانڈر محمد شریف اللہ کو دبوچ لیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے خطاب کے دوران اس گرفتاری کا باضابطہ اعلان کیا اور دہشتگردی کے خلاف اس مشترکہ مشن پر پاکستان کی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔ گرفتاری کے فوری بعد اسے قانونی کارروائی کیلئے امریکہ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی رپورٹس کے مطابق، 26 اگست 2021ء کو جب امریکی فوج افغانستان سے انخلا کے عمل میں مصروف تھی، تب کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر ایک تباہ کن خودکش حملہ ہوا تھا۔
اس حملے میں 13 امریکی فوجی اور تقریباً 160 افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔ داعش کی قیادت نے محمد شریف اللہ کو ایئرپورٹ کی طرف جانے والے راستے کی ریکی  کرنے کا ٹاسک سونپا تھا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ راستہ طالبان کی چیک پوسٹوں سے صاف ہے۔
شریف اللہ نے راستہ کلیئر ہونے کی اطلاع دی، جس کے بعد خودکش حملہ آور عبدالرحمن اللوگاری (جسے وہ جیل کے زمانے سے جانتا تھا) نے وہاں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
تفتیش میں انکشاف ہوا کہ شریف اللہ 2016 سے لے کر 2025 تک داعش خراسان کے درجنوں حملوں اور کارروائیوں میں براہِ راست ملوث رہا ہے۔
اس نے مارچ 2024 میں روس کے دارالحکومت ماسکو کے “کراکس سٹی ہال” پر ہونے والے خونریز حملے کیلئے حملہ آوروں کو اے کے 47 رائفلیں اور دیگر ہتھیار استعمال کرنے کی آن لائن تربیت اور ہدایات فراہم کی تھیں۔
وہ سوسائٹی میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعے پروپیگنڈا ویڈیوز بنانے اور خودکش حملہ آوروں کی نقل و حمل میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے۔

ستمبر 2026 میں ورجینیا کی ایک وفاقی عدالت نے محمد شریف اللہ کو دہشتگرد تنظیم کو مادی مدد اور وسائل فراہم کرنے کے الزام میں زیادہ سے زیادہ 20 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
اگرچہ جیوری اس بات پر منقسم تھی کہ آیا وہ براہِ راست ایبی گیٹ کے قتل عام کا قانونی طور پر ذمہ دار ہے یا نہیں، لیکن عدالت نے اسے داعش جیسے فتنہ انگیز نیٹ ورک کو فعال رکھنے اور سنگین جرائم میں معاونت کا کٹہرے میں لاکھڑا کیا۔

یہ گرفتاری اور سزا اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح بین الاقوامی انٹیلی جنس اور بارڈر سیکیورٹی تعاون کے ذریعے دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جا رہا ہے۔

Here is a concise summary of “Living in a Fool’s Paradise: Why We Choose Comfort Over Reality”:

  • Avoidance of Truth: Although society frequently complains about ongoing crises, people have become allergic to actual facts and prefer comfortable illusions over harsh realities.
  • The Role of Media: Mainstream media functions as a “dream merchant,” trading real news for comforting, sugary narratives that keep the public pacified.
  • Addiction to Illusion: The nation is addicted to artificial success and deceit, making the truth unpalatable while ignoring that the country’s foundational structures have decayed.
  • The Illusion of Reform: People desire system fixes without acknowledging that the system itself is fundamentally broken.
  • Core Conclusion: True reform is impossible until society finds the courage to break free from artificial narratives and confront the truth directly.

About the Author: Nasir Dawar

  • Professional Roles: Chief Editor of The Khyber Times and Editor of Wahdat News Digital. He also serves as a regional security researcher at the Center for Research and Security Studies (CRSS) in Islamabad.
  • Background: An experienced journalist, field reporter, and news editor based in Peshawar and Islamabad, Pakistan, with origins in North Waziristan. His work focuses heavily on regional security dynamics, governance, border trade, and current affairs.
  • Contact: dawarjan@gmail.com