پشاور( خیبرٹائمز پولیٹکل ڈیسک )پولیس شہداء کی قربانیوں کو ایک اور صلہ دیتے ہوئے بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پولیس شہداء کے بچوں کے لئے کے پی پولیس ایکٹ 2017 میں آرڈیننس کے تحت ترامیم کے تحت شہداء کے بچوں کو بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی کیا جائیگا، وزیراعلیٰ محمود خان کے ٹویٹر پیغام کے مطابق 196 پولیس شہداء کے بچوں کو بطور اے ایس آئی بھرتی کیا جائیگا، وزیر اعلیٰ محمود خان کے مطابق پولیس شہداء کے خاندان خود کو اکیلا نہ سمجھیں، صوبائی حکومت مکمل طور پر شہداء کی فیملیز کے ساتھ ہے, محمود خان نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments