لاہور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نمائندہ وفد کی رائے ونڈ میں سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات، وفاق المدارس کے وفد نے میاں برادران کی والدہ مرحومہ کی وفات پر مسنون تعزیت کا اظہار کیا,مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے وفد نے جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری کی قیادت میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر وفد میں ناظم وفاق المدارس پنجاب مولانا قاضی عبدالرشید,ناظم وفاق المدارس خیبر پختونخواہ مولانا حسین احمد اور مہتمم جامعہ الخیر لاہور مولانا احمد حنیف جالندھری بھی شامل تھے-اس موقع پر وفاق المدارس کے رہنماوں نے میاں برادران کی والدہ مرحومہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی-
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments