پشاور: ٹرائبل جرنلسٹس کونسل کے صدر صفدر داوڑ اور سیکرٹری جنرل ابراہیم شنواری نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر نومنتخب صدر اظہر عباس، سیکرٹری جنرل طارق محمود اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک مشترکہ بیان میں ٹرائبل جرنلسٹس کونسل کے رہنماؤں نے نومنتخب کابینہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت الیکٹرانک میڈیا کے حقوق کے تحفظ، آزاد صحافت کے فروغ اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں کام کرنے والے صحافیوں کو متعدد پیشہ ورانہ مسائل کا سامنا ہے، جن کے حل، صحافیوں کی صلاحیتوں میں اضافے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایمنڈ کی قیادت کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔
صفدر داوڑ اور ابراہیم شنواری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹرائبل جرنلسٹس کونسل صحافتی آزادی کے تحفظ، میڈیا انڈسٹری کی بہتری اور صحافیوں کے حقوق کے لیے ایمنڈ کے ساتھ تعاون اور یکجہتی جاری رکھے گی۔
انواراللہ خان ۔ سیکرٹیری انفارمیشن ۔ ٹی جے سی




