کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایس پی آپریشن وقار عظیم کھرل نے دوبارہ ڈیوٹی جوائن کرلی

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایس پی آپریشن وقار عظیم کھرل نے مردان کے عوام کے لئے اپنی خدمات سرانجام دینے کے لئے دوبارہ ڈیوٹی جوائن کرلی ، وقار کھرل پہلے ہی دن سے لاک ڈاون کئے گئے منگاہ یونین کونسل مردان میں مسلسل ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے اس وائرس کا شکارہوئے

14 دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد میڈیکل رپورٹ نیگٹیو موصول ہونے پرایس پی آپریشن وقار عظیم کھرل نے ڈیوٹی دوبارہ جوائن کرلی ،ڈیوٹی کے پہلے ہی دن ڈی پی او سجادخان کی خصوصی احکامات پرسیل اور ڈی سیل ایریا منگاہ یونین کونسل کا ویزٹ کیا اور وہاں پر موجودڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران وجوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انکا حوصلہ بڑھایا،اس موقع پر انہوں نےعوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کویقینی بنانے کے لئے ثابت قدم رہنے اور بے لوث خدمت سرانجام دینے کی پولیس جوانوں کو ہدایات جاری کیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں