پشاور پولیس کا ریٹائرڈ پروفیس پر تشدد، انصاف دلوائینگے ، سینیٹر مشتاق احمد،

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے، کہ جامعہ پشاور کے ریٹائرڈ پروفیسر ارباب خان آفریدی پر یونیورسٹی ٹاؤن پولیس نے بیہمانہ تشدد کیا ہے، ارباب افریدی بورڈ بازار سے گھر کے لیےسودا سلف کیلئے حیات آباد سے آئے تھے، مشتاق احمد خان نےکہا ہے، کہ ارباب افریدی ہمارے استاد ہے، جس پر اتنا تشدد کیا ھؤگیا ہے، کہ اس کے ہاتھ میں فریکچرز آکر شدید زخمی کردیا ہے، مشتاق احمد نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارباب آفریدی ریٹائرڈپروفیسر، استاد، قوم کے روحانی باپ ہے ان پر تشدد علم پر حملہ ہے، یہ پولیس کا قلم اور کتاب پر وارہے، جو جہالت کا بد ترین مظاہرہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ، آئی جی خیبر پختونخوا اور سی سی پی پشاور پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کالی بھیڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیں ، ایس ایچ او تھانہ ٹاون کہتے ہیں کہ انہیںرش ختم کرنے کیلئے اوپر سے حکم ملا تھا،
ارباب افریدی بھاگ دوڑ میں گر گئے تھے ، پولیس نے ان پر کوئی تشدد نہیں کیا ہے آصف خان ایس ایچ او تھانہ ٹاون کا موقف،

اپنا تبصرہ بھیجیں