پشاور میں نیوز ایجنسی کا کلرک کرونا کے باعث انتقال کر گیا

پشاور کے علاقے چونا بھٹی سے تعلق رکھنے والے نیوز ایجنسی کے ایجنٹ خلیل کرونا کے باعث انتقال کر گئے باسٹھ سالہ خلیل کا تعلق گنج کے قریب پھندو روڈ پر واقع چونا بھٹی سے ہے اور وہ پشاور چوک یادگار میں جنگ نیوز ایجنسی میں کام کرتے تھے خلیل لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زیر علاج تھے اور اسے سانس کی بیماری کی تکلیف پر ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں پراسے آئی سی یو میں رکھا گیا جہاں آج اس کا انتقال ہوگیا جس کو دو بجے آبائی گائوں چارسدہ کے علاقے رجڑ کے قبرستان میںدفنایا گیا میت کو ہسپتال کے ایمبولینس میں لے جا کر دفنایا گیا اس موقع پر رشتہ داروں کو نزدیک بھی نہیں چھوڑا گیا . خلیل کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں