میرعلی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان پولیس کے مطابق میرعلی تحصیل موسکی میں ملک بوستان پر شام کے وقت ریموٹ کنٹرول بم سےحملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ملک بوستان سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگیے۔ زخمیوں میں اْن کا قریبی ساتھی محمد رسول بتایا جاتاہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملک بوستان پر اس وقت بم حملہ ہوا جب وہ مغرب کے نماز پڑھ کر واپس گھر جا رہا تھا۔ پولیس زرائع کے مطابق بم کو مسجد کے دیوار سے اینٹ نکال کر نصب کیا تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردئے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، میرعلی پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔
