لاک ڈائون میں نرمی ، کرونا مزید پھیل سکتا ہے ، ماہرین صحت

پشاور( دی خیبر ٹائمز ڈیسک )شہریوں نے لاک ڈائون کو صوبائی دارلحکومت پشاور میں مذاق بنا دیا ہے ماہرین صحت نے کرونا وائرس کے پشاور میں مزید پھیلائو کے خدشات سے خیبر پختونخوا حکومت کو آگاہ کردیاہے اور لاک ڈائون مزید سخت کرنے کے لئے سفارشات تیارکرنا شروع کردی ہے لاپرواہی بڑھنے سے کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر بھی مذاق بن گیا ہے شہر میں قرنطینہ قراردیئے جانے والے مقامات کی تعداد 33سے تجاوز کر گئی ہیں حساس ترین قرار دیئے جانے والے صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف بازاروں ، شاہرائوں پر لاک ڈائون کے باوجود ٹریفک معمول کے مطابق واں دواں ہے جی ٹی روڈ ، دلہ زاک روڈ ، کوہاٹ روڈ ، پھندوروڈ ، رنگ روڈ ، بڈھ بیر ، چارسدہ روڈ ، سمیت مقامات کی شاہرائوں پر ٹریفک پر عائد پابندی ختم ہونے کے باعث شاہرائوں پررش بھی لگ گیا ہے ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی جاری ہے جبکہ گلی محلوں میں بھی نقل و حرکت عام ہو رہی ہے صوبائی دارلحکومت پشاور میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ضلعی انتظامیہ پشاور ، ٹائون ون انتظامیہ اور کیپٹل سٹی پولیس لاک ڈائون پر عمل درآمد کرنے میںناکام ہو گئی ہے شہری لاک ڈائون کو بالکل نظر انداز کر رہے ہیں جس پر ماہرین نے صوبائی حکومت کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیاہے اگر صورتحال یہی رہی تو مقامی سطح پر کرونا وائرس مزید تیزی سے پھیل سکتا ہے شہر کے نواحی علاقوں میں لوگ بالکل احتیاط نہیں کر رہے ہیں درزیوں ، کپڑوں ، حجام سمیت دیگر دکانیں غیر قانونی طور پرکھل گئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں