عمران خان پر تنقید کرنے والے صحافیوں پر وینا ملک کی تنقید

اسلام آباد(دی خیبر ٹائمز شوبز ڈیسک)سابق اداکارہ وینا ملک عمران خان کے حق بول پڑی .اپنے ذومعنی ٹوئیٹ سے پہچانی جانیوالی وینا ملک نے عمران خان پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کے شرٹ پر اعتراض کرنے والے صحافی اس لیول پر آگئے ہیں ٹوئٹ میں وینا ملک کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافت کا معیار یہ ہے کہ وزیراعظم نے ٹی شرٹ میں بیان کیوں ریکارڈ کروایا مہنگا سوٹ کیوں نہیں پہنا. وینا ملک نے ٹوئٹ میں صحافیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان شہزادہ ہے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ لفافیو! اچھا لگنے کیلئے نواز شریف جیسے کھوتے کو مہنگے کپڑے پہننے پڑتے تھے شہزادہ عمران خان سادہ ٹی شرٹ میں بھی اچھا لگتا ہے اس نے مزید لکھا ہے کہ تسی باجی دا رشتہ نئی دینا نا دو گلاں نا کرو

اپنا تبصرہ بھیجیں