اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں وزیراعلی سندھ نے لاک ڈاؤن میں 14 روزہ توسیع کی تجویز پیش کر دی۔

اسلام آباد ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں تمام وزرائے اعلی نے شرکت کی ۔اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال ،لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کے حوالے سے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن میں 14 روز کی توسیع کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قومی پالیسی ہونی چاہیے ،اگر لاک ڈاؤن نہیں چاہتے تب بھی وزیراعظم کا فیصلہ ہونا چاہیے ،آپ جو چیزیں کھولنا چاہتے ہیں وہ ایس او پیز ہمیں بھی دے دیں،آپ جو چاہیں گے ہم اس پر عملدرآمد کریں گے۔انہوں نے وفاق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو کیش دے رہے ہیں ،اچھی بات ہے ،بین الاقوامی پروازوں پر مجھے اعتراضات ہیں۔ تاہم تمام وزرائے اعلی نے بھی لاک ڈاؤن کے حوالے سے تجاویز پیش کیں جس پر جس پر قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں