مائیکروسافٹ کی ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن اسکائپ کی جانب سے صارفین کے لیے ایک بہت ہی زبردست سہولت متعارف کرائی گئی ہے جس کے بعداب صارفین کو ویڈیو کال میں شریک ہونے کے لیے آئی ڈی بنانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
اسکائپ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ نئی سہولت یا فیچر کے ذریعے صارف میٹنگ کے لیے چیٹ روم بناسکتا ہے جس کے ذریعے وہ تین دوستوں کو بذریعہ لنک شامل کیا جاسکے گا۔
اچھی بات یہ ہے کہ اسکائپ پر ہونے والی آن لائن مٹینگ یا گروپ کالنگ میں شرکت کرنے کے لیے دوسرے صارف کی آئی ڈی ہونا لازمی نہیں اور نہ یہ شرط ہوگی کہ اُس کے کمپیوٹر یا موبائل پر اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ ہو۔
اس فیچر کے تحت کوئی بھی صارف جب اسےبھیجے گئے لنگ پر کلک کرے گا تو وہ اسکائپ کی ویب پر جاکر فری کانفرنس کال کی سہولت استعمال کرسکتا ہے ، گروپ بنانے کے لیے لنک شیئر کرنے کے لیے انوائٹ یا شیئر کا بٹن بھی شو ہوتا ہے۔
اگر کسی کے پاس اسکائپ کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ ہو تو وہ بغیر آئی ڈی کے ہی ایپ پر کال میں شامل ہوجائے گا ورنہ بھیجا گیا لنک موبائل یا کمپیوٹر میں موجود انٹرنیٹ براؤزر پر کھلے گا۔
یاد رہے کہ اسکائپ کی جانب سے یہ فیچر پہلے متعارف کرایا گیا تھا البتہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑھتے ہوئے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے اس کو دوبارہ سے پیش کیا۔