لاک ڈاؤن کے نام سامان گرانے کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل، عوام میں حکومت کے خلا ف نفرت میں مسلسل اضافہ

پشاور(دی خیبر ٹائمز سٹی ڈیسک)پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں غریب چھابڑی فروشوں کے سامان کو زمین پر گرانے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور سوشل میڈیا پر آنیوالی تصاویر اور ویڈیو کے باعث عوام میں حکومتی اہلکاروں اور خصوصا پولیس کے خلاف نفرت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لاک ڈاؤن کے نام پر رمضان المبارک میں چھابڑی فروشوں کی بڑی تعداد شام کے اوقات میں سامان فروخت کرنے کیلئے نکلتی ہیں تاہم پولیس لاک ڈاؤن کے نام پر نہ صرف ان پر تشدد کرتی ہیں بلکہ ان کا سامان بھی زمین پر گرا دیتے ہیں جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے باوجود ابھی تک صوبائی حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی نے بھی ان اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جس کی وجہ سے دو ماہ کے لاک ڈاؤن سے تباہ حال عوام میں حکومت کے خلاف نفرت پھیل رہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں