اپریشن ضرب عضب کے متائثرین کو پی ڈی ایم اے نے ساڑھے اٹھارہ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئے۔

پشاور ( پ ر) شمالی وزیرستان کے متائثرین ضرب عضب کیلئے پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخواہ نے ماہانہ مالی امداد کی مد میں 18کروڑ46لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کر دئے جو کہ حسب معمول سم کارڈ کے ذریعے سے متائثرین کو ائندہ ایک دو دنوں میں موصول ہونا شروع ہو جائینگے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متائثرین کو جاری کردہ حالیہ امدادی رقم کی یہ 76ویں قسط ہے جو ضرب عضب کے بعد سے اب تک متائثرین کو دی جا رہی ہے۔ اس بارے میں ڈائریکٹر جنر ل پی ڈی ایم اے خیبر پختونخواہ نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے 15ہزار 229خاندان اس وقت تصدیق شدہ متائثرین ہیں جن کی ابھی تک اپنے اپنے علاقوں میں واپسی نہیں ہو ئی ہے، ان کو ہر ماہ باقاعدگی سے 12ہزار فی خاندان کی مالی امداد دی جارہی ہے تاکہ اپنے گھر بار سے باہر رہنے والے متائثرین کی مالی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ مذکورہ رقم بکاخیل کیمپ اور کیمپ سے باہر رہنے والے تمام متائثرین کو موبائل سم کارڈ میسجنگ کے ذریعے سے مل رہی ہے جس کی وجہ اس کی شفا فیت کو یقینی بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں