"Ahmad Massoud and the National Resistance Front (NRF) delegation walking on a red carpet at an official government reception in Tehran, flanked by Iranian honor guards."

ایران، این آر ایف اور طالبان: تہران کی ’دو رخی‘ سفارت کاری نے خطے میں ہلچل مچا دی

رپورٹ: دی خیبر ٹائمز خطے میں بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے درمیان، ایران کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ تہران کی جانب سے طالبان مخالف افغان مزاحمتی تحریک (NRF) کی قیادت کو نہ مزید پڑھیں

"Massive funeral procession for Ayatollah Ali Khamenei in Tehran, featuring thousands of mourners, international dignitaries, and heavy security presence."

آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ: ایران کا اسرائیل اور امریکہ کو کسی بھی جارحیت پر ’سخت ترین ردعمل‘ کا انتباہ

تہران (دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک) تہران میں شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ اس موقع پر ایران نے اسرائیل اور امریکا کو واضح اور دو ٹوک مزید پڑھیں

ایران: بوشہر میں فضائی دفاعی نظام کا دشمن طیارہ مار گرانے کا پشاور مانیٹرنگ ڈیسک: ایران کے ساحلی صوبے بوشہر میں فضائی دفاعی نظام نے مبینہ طور پر ایک دشمن (امریکی) طیارے کو مار گرایا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم مقامی حکام نے صورتحال کو معمول کے مطابق قرار دیا ہے۔ ایرانی میڈیا اور نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، آج رات بوشہر کے علاقے میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ابتدائی طور پر ان دھماکوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، تاہم بعد ازاں ایرانی حکام نے تصدیق کی کہ یہ آوازیں فضائی دفاعی نظام کے فعال ہونے اور ایک نامعلوم طیارے کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں پیدا ہوئیں۔ ضلع جام کے گورنر نے میڈیا کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک دشمن طیارے کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں اب صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے اور کسی قسم کا کوئی غیر معمولی واقعہ پیش نہیں آیا۔ اس اہم پیشرفت کے باوجود، تاحال امریکی حکام کی جانب سے کسی طیارے کے گرائے جانے یا تباہ ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ عالمی عسکری مبصرین اس واقعے کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں پہلے ہی شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔ اس سے قبل برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرزنے ایرانی خبر ایجنسی فارس کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔ اگرچہ ان میزائل حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال واضح نہیں ہیں، لیکن بوشہر کے حالیہ واقعے نے خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ دی خیبر ٹائمز اس خبر پر نظر رکھے ہوئے ہے اور جیسے ہی مزید مصدقہ تفصیلات سامنے آئیں گی، قارئین کو آگاہ کیا جائے گا۔

ایران: بوشہر میں فضائی دفاعی نظام کا دشمن طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

پشاور مانیٹرنگ ڈیسک: ایران کے ساحلی صوبے بوشہر میں فضائی دفاعی نظام نے مبینہ طور پر ایک دشمن (امریکی) طیارے کو مار گرایا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم مقامی حکام نے صورتحال مزید پڑھیں

افغانستان میں مہاجرین کی واپسی، کرونا وائرس افغانستان کے تباہ حال صحت کےنظام کیلئےخطرہ، یو این ایچ سی آر

پشاور( دی خیبر ٹائمز انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوامِ متحدہ کی مہاجرین سے متعلق ایجنسی (یو این ایچ سی آر) نے خبردار کیا ہے، کہ پاکستان اور ایران سے افغانستان واپس آنے والے ہزاروں مہاجرین سے صحت کے نظام پر مزید پڑھیں