جنوبی وزیرستان میں دو دھماکے ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی،

جنوبی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان تحصیل شکائی کے علاقہ مانتوئی میں بارودی سرنگ کے یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی،سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکائی کے علاقہ مانتوئی میں صبح کے وقت اس وقت سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کا زوردار دھماکہ ہوا،جس وقت فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی، جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے، جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا،جبکہ اسی ہی علاقے میں ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد دوسرا دھماکہ ہوا،تاہم دوسرے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،بارودی سرنگ کے اس یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے،کئی گھنٹوں بعد شکائی پولیس اسٹیشن کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں