قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سیکندر حیات خان شیرپاؤ پارٹی کے مرحوم سینیئر وائیس چیئرمین محمد شیرین کی فاتحہ خوانی کیلئے صوابی پہنچ گئے

صوابی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ کا قومی وطن پارٹی ٹوپی سٹی کے سینئر وائس چیئرمین محمد شیرین کے وفات پر ان کے ورثا ء کیساتھ تعزیت کیلئے پہنچ گئے، محمد شیرین مرحوم کے بھائی اعجاز ماما ان کے بھتیجے ڈاکٹر لیاقت زیب، انور زیب، سیار زیب، وقاص زیب اس موقع پر موجود تھے جب کہ سکندر حیات شیرپاؤ کے ہمراہ ضلعی چیئرمین مسعود جبار خان،سعید خان،سہیل ناز بھی ہمراہ تھے، مرحوم محمد شیرین جو عرصہ دراز سے علیل تھے، ان کی بیمار پرسی کیلئے بھی سکندر خان شیرپاؤ ہسپتال آئے تھے، انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا، کہ مرحوم انتہائی اعلیٰ اوصاف کے مالک اور پارٹی کے دیرنہ کا رکن و اثاثہ تھے، ان کی خدمات کو پارٹی کی سطح پر ہمیشہ یا درکھا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں