مردان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹڑک ڈیسک ) مردان کے نواحی علاقہ تھانہ چورہ کی حدود سواتی بابینی سے تعلق رکھنے والے مدعی مقدمہ فیاض ولد افریدے نے اپنی بہن مسماة (س)زوجہ سید غفورکی قتل کی رپورٹ مقتولہ کے بھائی آصف اور شوہر سید غفورولدسرگندشاہ کے خلاف درج کرائی،جسکا ڈی پی او سجادخان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی رورل سرکل گلشیدخان کی قیادت میں ایس ایچ او علی اکبر خان ہمراہ ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس پرمذکورہ ٹیم نےبروقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا اور وجہ عناد گھریلو ناچاقی بیان کرتے ہوئے انکی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔ گرفتارملزمان سےمزید تفتیش بھی جاری ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments