News graphic for The Khyber Times showing Sheikh Rasheed and Rana Sanaullah arguing aggressively in front of a nuclear test explosion, with Urdu text about their verbal clash over nuclear credit.

ایٹمی دھماکہ نواز شریف نے نہیں بلکہ ہم نے کیا تھا، شیخ رشید کا دعویٰ؛ رانا ثنااللہ کا شدید ردعمل ا

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ایٹمی دھماکہ نواز شریف نے نہیں بلکہ میں نے، راجہ ظفرالحق اور گوہر ایوب نے کیا تھا، تاہم دھماکے کے وقت میں دیگر ضروری امور نمٹانے کیلئے بیرونِ ملک سفر پر تھا۔ حالانکہ اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف سمیت وفاقی کابینہ ایٹمی دھماکے کے سخت خلاف تھی۔ تاہم ایسے کام ملک کے راز ہوتے ہیں، اور راز کو راز ہی رہنے دیا جائے تو بہتر رہے گا۔
کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ریلوے سروس کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد 10 دنوں کے دوران پاکستان ریلوے کو پانچ کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے، تاہم عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت نے مزید پانچ ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے نے کہا ہے کہ ایم ایل ون (ML-1) منصوبے سے ریلوے کا نظام بہتر ہو جائے گا، جو ہمیں حادثات سے بھی بچا سکتا ہے، جبکہ اس منصوبے میں ایک لاکھ بے روزگار افراد کے لیے روزگار بھی موجود ہے۔
کورونا کے حوالے سے شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ 90 دن انتہائی اہم ہیں اور اس دوران دنیا میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ ان کا پاکستان تحریک انصاف سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں، وہ عمران خان کے ساتھ دوستی کی بنیاد پر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے چینی چوروں کے حوالے سے کہا کہ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب ایٹمی دھماکے سے متعلق بیان پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے انہیں جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ بولنا شیخ رشید اور عمران خان دونوں کا وطیرہ ہے اور مشکل وقت میں پارٹیاں تبدیل کرنا ان کا شیوہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید آج اسی شخص کی ترجمانی کر رہے ہیں جسے وہ کبھی اپنا چپڑاسی رکھنے کو بھی تیار نہ تھے۔

Summary

Federal Railways Minister Sheikh Rasheed claimed that Pakistan’s nuclear tests were carried out by him alongside Raja Zafar-ul-Haq and Gohar Ayub, alleging that former Prime Minister Nawaz Sharif and his cabinet were strongly opposed to them. He also announced five additional trains despite a Rs. 50 million post-lockdown loss, highlighted job creation under the ML-1 project, warned of global tensions over the next 90 days, and stated he supports Imran Khan out of friendship rather than any affiliation with PTI. In response, PML-N Punjab President Rana Sanaullah dismissed Rasheed’s claims as lies, accusing him of political opportunism and pointing out his past remarks against Imran Khan.

اپنا تبصرہ بھیجیں