صوبائی وزیرمحنت نےکوہاٹ روڈپرورکرز ہسپتال کا دورہ کرکےمزدوروں کوسروس کاجائزہ لیاگیا

پشاور )دی خیبر ٹائمز کرائمزز ڈیسک ) صوبہ بھر کے ورکرز کالونیوں میں قائم سوشل سیکیورٹی کے ہسپتالوں کو کھول دیا گیا، اور وہاں کورونا وائرس سے نمٹنے اور متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی نے کوہاٹ روڈ پر قائم 25 بیڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر غریب مزدور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس سے ملاقات کی۔ اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل ای ایس ایس آئی انور خان نے صوبائی وزیر کو لیبر کے لیے قائم ہسپتالوں میں موجود سہولیات اور کورونا وائرس کے پیشِ نظر اٹھائے گئے خصوصی اقدامات پر بریفننگ دی۔ صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ ان ہسپتالوں میں مزدوروں اور ان کے بچوں کا علاج معالجہ، ہر قسم کی ادویات اور ٹسٹس کی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس وقت صوبے کے مختلف حصوں پشاور، ہری پور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 26 ہیلتھ فسیلیٹیز کام کر رہی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے سوشل سیکیورٹی کے ہسپتالوں میں مزید سہولیات کی فراہمی اور کورونا وائرس کی وباء کے پیشِ نظر ان ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز لگانے کے لیے فوری طور پر محکمہ ریلیف سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ اور فوج کے جوان ملکر کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں اور قوم کو اس پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کورونا وائرس کے خلاف جنگ حکمت عملی کے ساتحت لڑ رہے ہیں اور ان کے بروقت فیصلوں سے صوبے میں صورت حال کافی کنٹرول ہے۔ شوکت یوسفزئی نے صوبہ بھر کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ان کے لازوال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پولیس، انتظامیہ اور فوج کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ سب مل کر کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں