قبائلی ضلع کرم میں متحارب مورچہ زن قبائل کے مابین فائربندی کا معاہدہ ہوگیا

پاراچنار( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں فریقین کے مابین فائرنگ کے واقعے کے بعد قبائلی عمائدین اور مقامی انتظامیہ اور فورسز کی کوششوں سے تحریری امن معاہدہ کرلیا گیا ہے اور دو ماہ تک فریقین کو معاہدے کا پابند کرایا گیا ہے، پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری نے بتایا کہ گزشتہ روز اپر کرم کے علاقہ بوشہرہ میں دو فریقین کے مابین اراضی کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا تھا، جس میں تین افراد زخمی ہوگئے تھے فائرنگ کے واقعے کے بعد قبائلی عمائدین فورسز اور مقامی انتظامیہ نے فریقین کے مابین فائر بندی کرادی اور کامیاب مذاکرات کے بعد دو ماہ کیلئے تحریری طور پر عارضی فائر بندی کرادی، اس دوران متنازعہ اراضی کی ملکیت کے حوالے سے چھان بین کی جائے گی، تحریر میں فیصلہ کیا گیا ہے، کہ دو ماہ کے دوران کوئی فریق متنازعہ علاقے میں جدید آبادی نہیں کرے گا اور خلاف ورزی کرنے والے فریق کو دو کروڑ روپے جرمانہ کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں