میرعلی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں میرعلی سب ڈویژن کے گاؤں حیدرخیل میں 5 افراد نے عید قربان کا چاند دیکھ لیا، غیر سرکاری روئیت ہلال کمیٹی کے سامنے چاند نظر آنے والوں نے چاند نظر آنے کی گواہی دی، چاند نظر آنے والوں میں عرفان ولد محب اللہ ، شاہ فہد ولد رحم خان، حفیظ ولد شاہین، مولوی انصاف اللہ ولد محمد آمین، جبکہ مولوی احمد ولد محمد آمین شامل ہیں، وزیرستان کے غیر سرکاری روئیت ہلال کمیٹی میں شامل مقامی علما نے ان کی شہادت قبول کرتے ہوئے 30 جولائی کو عید الاضحیٰ کا اعلان کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments