پنجاب کے لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کنسٹریکشن سیکٹر، ایکسپورٹ انڈسٹری، ریٹیلر شاپس اور حجام و بیوٹی سیلون احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے ساتھ ہفتے میں 4 دن کھلیں گے دوکانیں صبح 8 سے شام 5 بجے تک سخت احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے ساتھ پیر سے جمعرات تک کھلی رہیں گی گراسری ، جنرل و میڈیکل سٹور پھلوں اور سبزیوں سمیت اشیاء خوردونوش کی دکانیں پورا ہفتہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی پٹرول پمپس، ڈرائیور ہوٹلز اور دیگر ٹیک اوے سروسز 24 گھنٹے جاری رہیں گی بڑے شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، ہوٹلز، ریسٹورنٹس ، مارکیز اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی محکمہ ٹرانسپورٹ کو انٹر و انٹرا پرونشل ٹرانسپورٹ کھلونے کے لیے ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دیا گیا ہے پنجاب میں لاک ڈاون سے بند مارکیٹیں کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں
مارکیٹیں ہفتے میں 4 روز کے لیے کھلی رہیں گی مارکیٹیں پیر, منگل, بدھ اور جمعرات تک کھلی رکھنے کی اجازت مارکیٹیں جمعہ , ہفتہ اور اتوار کے روز بند رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں