پولیس افسران بھی کرونا کے ڈر کا شکار ہوگئے

پشاور) دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک (کرونا کے خوف نے پولیس اہلکاروں اور افسران کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے پولیس افسران اور اہلکار کرونا ٹیسٹ کرانے سے کترا رہے ہیں شدید ترین خوف کے باعث دفاتر میں تعینات افسران اور دوسرا عملہ بھی انتہائی محتاط ہو گئے ہیں اور کسی بھی شخص کو ملنے سے کترانے لگے ۔ کیپٹل سٹی پولیس ، ٹریفک پولیس ،سنٹرل پولیس آفس میں تعینات اعلیٰ ترین افسران اپنے دفتروں اور گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں صوبے کے مختلف اضلاع کے ڈی پی اوز بھی گھروں اور دفاتر تک محدود ہو چکے ہیں کرونا وائرس سے پولیس افسران انتہائی خوف زدہ نظرآتے ہیں باہر سے آنے والے شہریوں کو ملنا تو دور کی بات ہے اپنے پٹی بند بھائیوں سے بھی ملنے سے گریز کر رہے ہیں ناکوں پر موجود اہلکاروں کو دور سے ہی شاباش دیتے ہیں اوران کے قریب نہیں جاتے ۔ متعدد افسران تو اپنی گاڑیوں سے بھی نہیں اترتے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس ، کیپٹل سٹی پولیس ، ٹریفک پولیس کے بعض افسران اور اہلکار اپنے کرونا ٹیسٹ کروانے سے کترا رہے ہیں کیونکہ ان کو ڈر ہے کہیں ان کا ٹیسٹ بھی مثبت نہ آ جائے ۔ گشت کا عملہ نہ ہونے کے باعث چوری ،ڈکیتیوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے موٹر سائیکل چوری کے واقعاتی میں اضافہ ہو گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں