میں ریٹائر صحیح مگر فوجی ریٹائرڈ ہوں، فوج کے خلاف بیانات برداشت نہیں کرسکتا، عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا

میاں محمد نواز شریف کا دیرینہ ساتھی سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صوبائی صدر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل ر عبدلقادر بلوچ نے قیادت سے ناراضگی کے بعد پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
لفٹیننٹ جنرل ( ر ) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے، کہ پاکستان ڈٖیموکریٹک مؤومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے پلیٹ فارم سے اگر فوج کے خلاف باتیں ہورہی ہیں، تو وہ اس اسٹیج پر نہیں بیٹھ سکتے، وہ ریٹائرڈ ہی صحیح مگر فوجی ریٹائرڈ ہوں، فوج کے خلاف کوئی بھی بات برداشت نہیں کرسکتا، جو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا، کہ وسائل کی کمی کے باعث ممکن نہیں کہ وہ پارٹی میں علیحدہ دھڑا بنائیں، اب یا تو کوئی دوسری سیاسی جماعت جوائن کرینگے، یا سیاست کو مکمل خیر باد کہہ دینگے۔
بلوچ کہتے ہیں، کہ سابق وزیر اعلیٰ ثنااللہ زہری کو اسٹیج پر نہ بلانے کے ایشو پر بات ہوسکتی تھی، اور اس پر آنکھیں بھی بند ہوسکتی ہے، مگر معاملہ بیان بازی کی ہے، جس کے بعد وہ کسی بھی صورت نہیں چاہتے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے ( پی ڈی ایم ) کے اسٹیج پر بیٹھ جائیں۔
پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے کے بعد مسلم لیگ ن میں اختلافات نظر آرہے ہیں، یہ خیال کیاجاتا ہے، کہ یہ اختلافات رفتہ رفتہ سر اٹھائینگے، اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کو کافی حد تک سیاسی نقصانات کا سامنا بھی کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں