پشاور میں ننی پری عیشال کا قاتل چچا قبائلی ضلع خیبر سے گرفتار

لنڈی کوتل ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) قبائلی ضلع خیبر میں لنڈی کوتل اور جمرود پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے، پشاور تہکال میں اپنے ننھی بتیجی عیشال کو شہید کرنے والا چچا فضل حیات پاک افغان سرحد پر واقع قبائلی ضلع خیبر میں لنڈی کوتل کے علاقے خوگاخیل نزد گورنمنٹ ہائی سکول کے قریب ایک دوست کے حجرے سے گرفتار کر لیا، خیبر سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او ابراہیم شنواری کو اطلاع ملی تھی، کہ مذکورہ معصوم عیشال کا قاتل یہاں کسی دوست کے ہاں پناہ حاصل کرچکاہے،اطلاع پربروقت کارروائی کرتے ہوئے، معصوم پری عیشال کا قاتل چچا فضل حیات کو گرفتار کرلیاہے، واضح رہے کہ فضل حیات نے سات سالہ معصوم بتیجی کو گھر میں شور کرنے پر ان کی ماں کے سامنے گو لی مارکر شہید کردی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں