پی ٹی ایم جرگہ پر پولیس کی کارروائی، ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

ضلع خیبر میں پی ٹی ایم جرگہ کے مقام پر فائرنگ اور شیلنگ ، پشاور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ہوم اور سی سی پی او کو طلب کرلیا، حکم نامہ کے مطابق تینون ذمہ دار کل پیش ہوکر عدالت کو صورتحال سے آگاہ کریں، الزام ہے کہ وفاق نے چیف سیکرٹری کو کارروائی کا حکم دیا ہے، یہ بھی الزام ہے کہ شہریوں پر شیلنگ اور فائرنگ کی گئی ہے، کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، گزشتہ روز واقعہ پر پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں