قبائلی ضلع مہمند میں کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف پی پی پی کا احتجاجی مظاہرہ

مہمند( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند ہیڈکوارٹر غلنئی میں پی پی پی کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ملک میں آئے روز آٹا، چینی، گھی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے غریب لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک دیوالیہ ہونے والا ہے، ناکام خارجہ پالیسی سے فائدہ اٹھاکر ہندوستان نے کشمیر یوں کی حق حودرادیت کی حیثیت ختم کردی، پختونوں کو دہشت گرد کہہ کر عالمی سطح پر بدنام کیا گیا، رہنماؤں کی احتجاجی مظاہرین کی شرکاء سے خطاب
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پاکستا ن پیپلز پارٹی کی کال پر قبائلی ضلع مہمند میں بھی پی پی پی نے ملک میں جاری شدید کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف ہیڈکوارٹر غلنئی میں سینکڑوں کارکنوں اور عوام سمیت بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بازار میں پیدل مارچ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر ز اٹھارکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے اور حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں،غربت اور بے روزگاری کے خلاف بھی نعرہ بازی کی گئی۔ اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سا بقہ آل فاٹا پی پی پی کے جنرل سیکرٹری ملک جنگریز خان مہمند،پی پی پی ضلع مہمند کے صدراور سابقہ امیدوار پی کے 104 ملک اسرائیل صافی، سنیئر نائب صدر اور سابقہ امیدوار پی کے 103ارشد بختیار،جنرل سیکرٹری فضل ہادی، پریس سیکرٹری سرتاج خان،نائب صدر ملک طاہراکبر کوڈاخیل، شعیب خان اور ارشد لالا نے کہا کہ ملک میں کمرتوڑ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے غریب لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ اسی طرح موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کا بیڑ ہ تباہ کیا جارہا ہے اگر عالمی سطح پر ان کی ناقص پالیسیوں کا یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک عنقریب دیوالیہ ہوجائے گا جس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی۔مقررین نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم کنٹینر پر کھڑے ہوکر ڈی چوک دھرنے کے شرکاء سے باربار یہ کہتا رہا کہ اگر میرے خلاف تھوڑے سے عوام بھی سڑکوں پر نکل آئیں تو میں بحیثیت وزیراعظم اخلاقی طورپر بھی مستفعی ہوجاتاآج وہ اپنے ان وعدوں سے کیوں انحراف کررہے ہیں لہٰذا وہ اپنے پرانے اوقات کار کو یادکرکے ملک اور قوم کی حالت زار پر رحم کریں اور اپنی وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیں کیونکہ اب غریب عوام کے سمندر کو کوئی بھی رک نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ہمارا ملک عالمی سطح پر تنہا ہورہا ہے کشمیر ہمارے ہاتھوں سے نکل گیا اور ملکی معیشت کا بیڑہ بھی عرق کردیا ہے۔ آخر میں پی پی پی کے سنیئر نائب صدر ارشد بختیار نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اگر تحصیل انبار کے عوام کے مطالبات کو حل نہ کیا گیا تو 25اکتوبر کو ضلعی انتظامیہ کے خلاف تاریخی احتجاجی دھرنا دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں