اسلام آباد (دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک دشمنی اور شہدا کی قربانیوں کی توہین قرار دے دیا ہے۔ وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بیانات کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا ہے۔
لاہور میں آزاد کشمیر کے مہاجرین کی نشستوں پر انتخابی مہم کے دوران ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نورین نیازی کا بیان ناقابلِ معافی ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپنے بھائی کی ڈوبتی ہوئی سیاست کو بچانے کیلئے معرکہِ حق (دفاعی آپریشنز/شہدا) پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جو کہ بھارتی میڈیا کی سرخیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔
عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کی اندرونی صورتحال پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا، کہ تحریک انصاف اس وقت شدید انتشار کا شکار ہے اور پارٹی کے اندر کم و بیش 25 دھڑے بن چکے ہیں۔ دوسری طرف خیبر پختونخوا کی حکومت خوابِ خرگوش کے مزے لے رہی ہے اور عوامی مسائل سے لا تعلق ہو چکی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اور ان کا خاندان پاکستان مخالف بیانات کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ انہوں نے نورین نیازی کے بیان کو ملکی سالمیت، عزت اور وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس سوچ کی مذمت کرتی ہے۔
وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری اور بلال اظہر کیانی نے بھی اس معاملے پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے اہلخانہ کا ہدف صرف ملکی ادارے نہیں بلکہ خود پاکستان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات ثابت کرتے ہیں کہ یہ عناصر پاکستان کے خلاف مخصوص پراکسیز کا حصہ ہیں اور ان کے عزائم ملکی مفادات کو نقصان پہنچانا ہے۔
انتخابی مہم کے دوران مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح کیا کہ ہجرت کر کے آنے والوں کی مخصوص نشستیں ختم کرنے کا دم کسی میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نشستوں کو ختم کرنے کی کوشش دراصل کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ کمزور کرنے کی ایک گہری سازش تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
Federal Ministers Condemn Noreen Niazi’s Statement, Rule Out Leniency
Key Highlights
-
Unforgivable Rhetoric: Federal Minister for Information Attaullah Tarar declared that the recent statement by Noreen Niazi (sister of the PTI founder) is unforgivable, warning that absolutely no leniency will be shown.
-
Undermining National Sacrifices: Tarar accused Niazi of questioning Pakistan’s defense operations and martyrs (“Ma’raka-e-Haq”) simply to salvage her brother’s collapsing political career, adding that her remarks are being celebrated by Indian media.
-
Internal PTI Rift: The Information Minister claimed that PTI is suffering from extreme internal division, having fractured into roughly 25 different factions, while the Khyber Pakhtunkhwa government remains completely detached from public issues.
-
Proxy Accusations: Ministers of State Talal Chaudhry, Bilal Azhar Kayani, and Tariq Fazal Chaudhry strongly condemned the statement, labeling it a continuation of an anti-Pakistan agenda. They asserted that the PTI founder’s family is actively targeting the state’s integrity and acting as external proxies.
-
Kashmiri Refugees’ Seats Secure: Speaking at an election campaign event in Lahore, Tarar assured that the quota seats for Jammu & Kashmir refugees will not be abolished, calling any such attempts a conspiracy to weaken the bond between Kashmiris and Pakistan.




