میرانشاہ ( نمائندہ خصوصی ) شمالی وزیرستان میں دوسری عید کے بعد اج ہفتے کو تیسری عید منائی جا رہی ہے جبکہ اس سے پہلے جمعرات کو بھی ایک عدد شرعی عید منائی جا چکی ہے ۔ شمالی وزیرستان کی تاریخ میں پہلی بار تین عیدیں منائی جا رہی ہیں جس میں میرعلی کے علاقے حیدر خیل میں مقامی شہادتوں کی بنیاد پر جمعرات کو عید منائی گئی جبکہ بلال مسجد کے علمائ کی ایک او رمقامی کمیٹی نے جمعے کو عید منایا جس نے میرانشاہ کے تبلیغی مرکز، میرعلی جامع مسجد اور دیگر علاقوں میں عید کی نماز ادا کی اور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا عمل بھی پورا کیا ۔ شمالی وزیرستان کے علمائ کی ایک اور گروپ نے حکومتی رویت ہلال کمیٹی کی سفارشات پر لبیک کہتے ہوئے اج ہفتے کو عید منانے کا اعلان کیا ہے اس طرح ایک محدود علاقے میں بیک وقت تین تین عیدین منانے کا رواج چل نکلا ہے جس میں مقامی علمائ اگرچہ اپنے اپنے گروہ کی حمایت کررہے ہیں تاہم شمالی وزیرستان کے عوام شدیدکشمکش میں مبتلا ہیں جبکہ حکومتی سطح پر ابھی تک کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں ایا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments