شمالی وزیرستان میں خون کے پیاسے دو متحارب خاندان کی دشمنی دوستی میں بدل گئی

میرعلی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی کے گاؤں عیدک سے تعلق رکھنے والے متحارب قدرت اللہ ولد مثل خان اور بختیار علی ولد علی خان کے خاندان کی آپسمیں گزشتہ 18سالوں سے ایسی دشمنی چلی آرہی تھی، جو اس دوران ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بن گئے تھے، تاہم علاقے کے عمائدین ، علما اور مقامی پولیس کے مصلحت سے دونوں قبیلے کے بوڑھے اور جوان ایک ہی جگہ اکھٹے لاکر ایک دوسرے کو بغل گیر کردئے، اور آئندہ دُشمنی کے بجائے ایک دوسرے کو دوست بنادئے، جو اب ایک دوسرے کے گھروں حُجروں، ہر غم و خوشی کے مواقع پر نہ صرف آنے جانے کیئے فریقین کو پابند کردئے بلکہ ایک دوسرے کے غم و خوشی بھی ایک کردی گئی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے کردار آدا کرنے والوں میں ڈی ایس پی جمشید وزیر، ایس ڈی پی او میرعلی آصف نیازی، اور عیدک قبیلے کے متحرک عالم دین قاری سمیع الدین موجود تھے، جن کے کردار کو سراہتے ہوئے دیگر قبائل نے ان کے خدمات کا اعتراف کیا، کہ اگر ہر گاؤں میں ایسے روایات اپناتے ہوئے علما، عمائدین، پولیس اور مقامی انتظامیہ مل کر کردار آدا کریں تو شمالی وزیرستان سے دُشمنی کا نام بھی مٹ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں