امریکی صدر ٹرمپ کا ٹویٹ حیران کن ہے، امارت اسلامی افغانستان مزاکرات پر یقین رکھتے ہیں، سہیل شاہین

امارت اسلامی افغانستان کے مزاکراتی ٹیم اور قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان میں مستقل قیام امن کیلئے تمام تر کوششوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ ہماری سمجھ سے بالاتر ہے، مزاکرات کے دوران افغانستان میں نیٹو اور امریکی فورسز نے افغان اور امارت اسلامی افغانستان کے خلاف مسلسل کارروائیاں کئے ہیں، جسے امرت اسلاام افغانستان نے کبھی بھی مزاکراتی عمل پر اثر انداز نہیں ہونے دئے، سہیل شاہین نے کہا ہے کہ معاہدے کی کاپیاں فریقین میں تقسیم کئے تھے، جس کا اعلان میزبان ملک قطر نے کرنا تھا، لیکن امریکی صدر نے بے وفائی کی، ان کا کہناہے کہ وہ آج بھی امریکی مزاکراتی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں یقین ہے کہ بہت جلد مزاکرات کو دوبارہ شروع کرکے امن معاہدے کا اعلان کرینگے، ترجمان سہیل شاہین کا یہ بھی کہنا ہے کہ امارت اسلامی افغانستان مزاکرات پر یقین رکھتے ہیں، اور تمام مسائل کا حل پر امن مزاکرات میں موجود ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں