پشاور ( دی خیبرٹائمز ایجوکیشن ڈیسک ) صوبائی حکومت کی جانب سے جاری آرڈیننس اور خیبر پختونخواہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونیوالے احکامات ہوا میں اُڑا دئیے گئے ہیں اور بچوں سے سالانہ فیسوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے، دلہ زاک روڈ پر واقع مختلف پرائیویٹ سکولو ں نے خود ساختہ فیسوں میں اضافہ کرکے والدین کو پریشانی میں ڈال دیا ہے، دوسری طرف بچوں کو سالانہ فیس سمیت ایڈمشن اور پروموشن فیس کے نام پر بھی ہزاروں روپے کے بل والدین کو بھیج دئیے گئے ہیں، ان بڑے سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے بھیجے گئے بلز نے والدین کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، کیونکہ کرونا کے باعث زیادہ تر والدین کا روزگار اور کاروبار متاثر ہوئے ہیں اور وہ آدائیگی کرنے سے قاصر ہے، جبکہ اس صورتحال پر پشاور ہائیکورٹ نے بھی باقاعدہ رٹ پر سماعت کی ہے اور چودہ اکتوبر تک اس پر حکم امتناعی جاری کیا گیا ہے، تاہم پی ایس آر اے حکام بھی ان بڑے سکولوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں، کیونکہ ان اداروں کے پیچھے بڑے سیاستدانوں اور اہم شخصیات کی بیگمات چُھپی ہیں جن سے پی ایس آر اے کے حکام بھی ڈرتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments