کرونا سے متاثرہ صحافیوں کے گھروں پر جراثیم کش سپرے کردیا گیا

پشاور( دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس ( ریسکیو 1122) کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے صحافیوں کے گھروں میں جراثیم کش سپرے کر دی،ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر ملک شیر دل خان کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران صحافتی زمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اس بیماری کا شکار ہونے والے صحافیوں کے گھروں میں جراثیم کش سپرے کیا۔ انجنیئر ملک شیر دل خان نے کہا کہ ریسکیو1122نے خصوصی جراثیم کش کیمیکلز کی مدد سے اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں رہائش پذیر ایک ایک صحافی برادری کے گھر میں جاکر سپرے کیا جس سے گھروں میں رہنے والے ان کے اہل و عیال کے لیے گھروں کو مکمل طور پر جراثیم سے پاک کردیا گیا۔ ریسکیو1122 کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں بھی جراثیم کش سپرے کیا گیا جبکہ یہ عمل مستقبل میں بھی جاری رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں