قبائلی ضلع کرم میں یوسف رضا گیلانی کے جیت کی خوشی میں پاراچنار میں جیالوں کا جشن

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی سینٹ الیکشن میں کامیابی کا سنتے ہی پی پی پی کے جیالوں نے جشن منایا اور شہریوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں، اس موقع پر کارکنوں نے ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگائے اور شہر میں پٹاخے فائر کر کے آتش بازی کی اپنے خطاب پی پی پی کے راہنماؤں حاجی جمیل اور جلال بنگش نے کہا کہ گیلانی کی جیت پی پی پی کی جیت ہے انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری سمیت پارٹی کے تمام کارکنوں اور رہنماوں کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں