شمالی وزیرستان کے اہم شدت پسند کمانڈر احسان اللہ المعروف سانولے افغانستان میں ہلاک

پشاور ( دی خیبرٹائمز افغان ڈیسک ) افغانستان میں موجود شمالی وزیرستان کے اہم شدت پسند کمانڈر احسان اللہ المعروف سانولے کو افغان نیشنل آرمی نے افغانستان میں ایک اپریشن کے دوران قتل کردیا ہے، جبکہ ان کے دو دیگر ساتھی گرفتار کرلئے گئے ہیں، افغانستان سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق احسان اللہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے، جہاں ان کے ساتھیوں نے افغانستان کے کسی نجی ہسپتال میں علاج معالجے کیلئے داخل کیا تھا، تاہم افغان نیشنل آرمی کو کسی زرائع سے سانولے کی موجودگی کی اطلاعات ملی ہے، جس کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے سانولے کے دو ساتھیوں کو زندہ گرفتار کرلئے ہیں، جبکہ مزاحمت کرنے پر احسان اللہ المعروف سانولے کو گولی مارکرہلاک کردیا ہے، افغانستان سے زرائع نے بتایا ہے، کہ احسان اللہ کا تعلق شمالی وزیرستان کےعلاقے سپلگہ سے تھا، تاہم اب ان کی لاش کو افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے علاقے لمن میں واقع تحریک طالبان پاکستان کے کسی مرکز میں پہنچادیا گیا،
احسان اللہ المعروف سانولے شمالی وزیرستان میں شدت پسند کمانڈر حافظ گل بہادر کے قریبی ساتھیوں اور اہم کمانڈروں میں سے تھے، جو پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو دہشتگردی کے کئی اہم وارداتوں میں مطلوب تھے، جو اپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان سے افغانستان فرار ہوکر پناہ حاصل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں