پشاور( دی خیبر ٹائمزکورٹس ڈیسک ) عدالت عالیہ پشاور میں کورونا کی خدشے کے پیش نظرانتظامات سخت کردئیے گئے ہیں اور ہر آنے جانیوالے شخص کی مخصوص آلات کے ذریعے چیکنگ کی جارہی ہیں پشاور ہائیکورٹ کے مین گیٹ پر دو پنکھے لگا دئیے گئے ہیں جہاں سے آنیوالے افراد پر سپرے کیا جارہا ہے جبکہ ہائیکورٹ کے چمن میں شامیانہ لگا دیاگیا ہے جہاں پر آنیوالے تمام افراد کو بٹھایا جاتا ہے اور سوشل ڈسٹنس کے تحت الگ کرسیاں رکھی گئی ہیں لائوڈ سپیکر کے ذریعے کال کرکے موکلین کو عدالتوں میں آنے کی ہدایت کی جارہی ہیں اسی طرح پشاور ہائیکورٹ کے بیشتر کورٹس کے دروازے دوران سماعت بھی کھلے رہتے ہیں اور عدالتوں میں بہت کم لوگوں کو چھوڑا جارہا ہے کرونا خطرے کے پیش نظر زیادہ تر وکلاء نے چہرے پر ماسک لگائے ہوتے ہیں-
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments