پشاور( دی خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز پروگرام اور اسلامی ترقیاتی بنک کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی فراہمی کی تقریب میں دو کروڑ سے زائد کا سامان فراہم کیا گیا، حفاظتی سامان معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے وصول کیا۔ حفاظتی سامان کی فراہمی کے معاہدے پر ڈائریکٹر ریلیف پی ڈی ایم اے اور کنگ عبد اللہ کے نمایندے نے دستخط کئے۔ حفاظتی سامان میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کیلئے 35 ہزار ڈسپوزیبل گاؤنز، اور فیس ماسک، ڈاکٹرز کیلئے 12 سو این 95 ماسک، بارہ سو حفاظتی عینکیں، 17 ہزار پانچ سو ڈسپوزیبل کیپس، ہینڈ سینیٹایزر کی 10 ہزار بوتلیں، انفراریڈ تھرمامیٹر، صابن، فیس شیلڈ، اور شو کورز شامل ہیں۔ تقریب کے موقع پر اسلامی ترقیاتی بنک کے نمائندے کا کہنا تھا، کہ اس اسلامی ترقیاتی بنک نے پاکستان کو ترجیحی امدادی پروگرام میں شامل کیا ہے، جبکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے خیبر پختونخوا کیلئے 4 لاکھ ڈالر مختص کیے ہیں، اسلامی ترقیاتی بنک کے نمائندے انعام اللہ کایہ بھی کہنا تھا کہ اسلامی ترقیاتی بنک اور کاپ کے تحت خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں موبائل ہیلتھ کلینک منصوبہ چل رہا ہے، کرک، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 2024 تک موبائل کلینکس کامنصوبہ جاری رہیگا،
