پشاور ( دی خیبر ٹائمز انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک ) مغربی بلوچستان میں تواتر کے ساتھ سیکیورٹی فورسز تیل و دیگر کاروبار کرنے والے راہ گزرتے فائرنگ کرکےقتل کردیتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران کے زیر انتظام بلوچستان میں فائرنگ سے چار افراد شہید ہوگئے ہیں، فائرنگ کا واقعہ مغربی بلوچستان کے علاقے سراوان میں پیش آیا، جہاں ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے چار بلوچ جوانوں کو شہید کردئے ہیں۔ ایرانی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں شاہ بخش ،محمد علی، عطاءاللہ اور عبدالرحمن شامل ہیں، ایرانی سیکیورٹی زرائع نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ افراد منشیات کے سمگلر تھے، جو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، تاہم آزاد زرائع سے ایرانی فورسز کے دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments