پشاور ( دی خیبر ٹائمز افغان ڈیسک ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی ائیرپورٹ کے باہر دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 20 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 2 امریکی فوجی بھی شامل ہیں، جس کی تصدیق پیٹاگان نے کی، افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کا حدف کابل ائیر پورٹ میں کابل چھوڑنے والے افغانیوں کی جمع غفیر تھا، جو امارت اسلامی آنے کے بعد وہ کسی بھی طریقے سے افغانستان چھوڑ کر باہر کسی بھی ملک نکلنا چاہتے ہیں،
افغانستان میں حکومت کے تبادلے کے بعد یہ پہلا بڑا حملہ ہے، جس کے بعد خود طالبان بھی پریشان ہوگئے ہیں، کیونکہ یہ حملہ ان کیلئے بڑا چیلینج کے مترادف ہے۔
افغان طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس حملے کی مذمت کی ہے، اور کہا ہے، کہ حملے میں افغانی شہریوں کو حدف بنایا ہے، وہ لکھتے ہیں، کہ یہ دھماکہ امریکی فورسز کی زیر کنٹرول علاقے میں ہوا ہے، امارت اسلامی افغان شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے متوجہ ہیں، تاہم ایسے شرپسند عناصر کا راستہ روکنا ہوگا۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد فائرنگ بھی شروع کی گئی ہے، جبکہ حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مامور امریکی فورسز نے بھی شدید فائرنگ کی ہے۔
Load/Hide Comments