سپریم کورٹ نےکوروناوباسےبچاؤکےپیش نظراحتیاطی تدابیرمیں توسیع مراسلہ جاری،

اسلام آباد ( دی خیبر ٹائمز کورٹ ڈیسک ) سپریم کورٹ نےکوروناوباسےبچاؤکےپیش نظراحتیاطی تدابیرمیں توسیع کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کی تمام رجسٹریوں کےلیےنئےدفتری اوقات کارجاری کردئے، پیرسےجمعرات اورہفتہ کےروزدفتری اوقات صبح ساڑھے8سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے، جمعہ کودفتری اوقات صبح ساڑھے8 سےدن12بجےتک اوقات کار مقرر کردیا، نئےاوقات کار24اپریل تک لاگورہیں گے، مراسلے میں دفتری اوقات ختم ہونےسےایک گھنٹہ قبل ارجنٹ کیسزوصول کئےجائیں گے، سپریم کورٹ میں عملہ انتہائی کم،صرف انتہائی ضروری اسٹاف کودفتربلانےکاحکم دیاگیاہے، 50سال سےزائدعمراورخواتین اسٹاف کی چھٹیوں میں بھی توسیع کردی گئی ہے،عملےکواپنےموبائل فون پرہروقت رابطےمیں رہنےکاحکم دیاگیاہے، تمام سینئرافسران اورآفس انچارج کوحاضری یقینی بنانےکی ہدایت جاری کردی، جبکہ انسانی حقوق سیل اورسپریم کورٹ ریسرچ سینٹرکو30 اپریل تک بندرکھنےکافیصلہ کیاگیا، اور ریسرچ سینٹرکے عملےکوگھرسےکام کرنےکی ہدایت جاری کردئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں