پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج چمک اورتیزہواوُں کے ساتھ بارش کاامکان ، محکمہ موسمیات

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پشاور سے تصل چارسدہ، خیبر، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ایبٹ اباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان، شانگلہ، سوات، مالاکنڈ میں بھی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی و زیریں دیر، بونیر، باجوڑ، صوابی، مردان، نوشہرہ، مہمند، لکی مروت میں بھی بارش متوقع ، چترال، ٹانک، ڈی آئی خان، شمالی و جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کےبالائی علا قوں میں کہیں کہیں موسلادھاربارش کا بھی امکان بتایا گیا ہے، صوبےکےمقامی ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلایڈنگ اور شہروں میں سیلاب کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں