باجوڑ (دی خیبر ٹائمز دسٹرک ڈیسک) باجوڑ میں قبائلی رہنماء کے گاڑی پر دھماکہ، جانی نقصان نہیں ہوا،قبائلی رہنماء بال بال بچ گئے۔ ہفتہ کے دن نماز مغرب سے چند منٹ قبل ضلع باجوڑ کے تحصیل لوئی ماموند کے علاقہ برہ لغڑئی میں پہلے سے نصب شدہ بم اس وقت زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جب قبائیلی رہنما ملک شاھین آف لغڑئی کے بھائی ملک آیازولد مسافرسکنہ برہ لغڑئی اپنے گاڑی میں علاقہ گیلے سے واپس گھر جارہے تھے۔ دھماکہ سے گاڑی کو نقصان پہنچاہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور دھماکہ میں ملک آیاز بال بال بچ گئے۔باجو ڑپولیس نے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments