افغانستان میں تمام سفارتخانو اور امدادی اداروں کے کارکنوں کو سیکیورٹی کا کوئی مسلہ نہیں، ہم انہیں پرامن ماحول فراہم کرینگے، امارت اسلامی افغانستان

پشاور ( دی خیبرٹائمز افغان مانیٹرنگ ڈیسک ) امارت اسلامی افغانستان کے سابقہ سیاسی ونگ کے ترجمان سہیل شاہین نے قطر دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے، کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی سفارتکاروں اس کے دفاتر سمیت دیگر امدادی اداروں اور ان کے کارکنوں کو سیکیورٹی کا کوئی مسلہ نہیں ہوگا، تاہم امارت اسلامی انہیں کام کرنے کیلئے ایک پر امن اور محفوظ ترین ماحول فراہم کریگی۔
ایک ٹویٹر پیغام میں سھیل شاہین نے یہ بھی کہا ہے، کہ امارت اسلامی نے ان کے مجاہدینوں کو حکم دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت بغیر اجازت کسی کے مکان یا دفتر میں داخل نہ ہو جائیں،امارت اسلامی افغانستان کے ہر کسی کا محافظ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں