آخر کار افغان صدارت کا مسئلہ حل ہو ہی گیا، عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے مابین مفاہمت، عبداللہ افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ہونگے

پشاور ( دی خیبر ٹائمز انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں صدارتی عہدے پر انتخابات اور اشرف غنی کے صدارتی نوٹیفکیشن کے باوجود عبداللہ عبداللہ نے بھی اپنے صدر ہونے کا اعلان کیا اور متوازی صدارت کا دعویٰ کیا تھا، تاہم افغان امن کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سمیت دیگر مختلف افراد نے صورتحال کنٹرول کرنے اور دونوں کے مابین مفاہمت کیلئے کردار ادا کیا، جس میں سابق افغان جنگجو کمانڈر اور سابق افغان برہان الدین ربانی، یونس خالص اور سابق افغان صدر حامد کرزئی شامل تھے، افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ جرگے میں طے پایا کہ عبداللہ عبداللہ کو افغان مفاہمتی کونسل کا چیئرمین مقرر کیا جائیگا جبکہ ان کے ساتھیوں کو حکومت میں پچاس فیصد وزارتیں دی جائینگی، دونوں کے مابین اختیارات کی تقسیم کے معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں، تاہم اس کی مکمل تفصیل ابھی تک میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں