پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکے صدر ہمایون خان نے کہاہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی شکل میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد عوام کیلئے امیدکی نئی کرن ہے سلکٹڈحکومت کوبھگانے کا وقت آن پہنچاہے پی ڈی ایم کے جلسے میں پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکے ہزاروں کارکن آج بھرپوراندازمیں شرکت کرکے نااہل حکمرانوں کی نیندیں حرام کردینگے۔جلسے کی تیاری کے حوالے سے حکمت عملی بتاتے ہوئے ہمایون خان نے کہاکہ پارٹی کی صوبائی کابینہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق آج16اکتوبرکوپی ڈی ایم کاگوجرنوالہ میں ہونیوالے جلسے میں پارٹی قائدین سمیت کارکنوں کی بڑی تعدادقافلے کی شکل میں لالاموسیٰ کے مقام پر بلاول بھٹوزرداری کے قافلے میں شامل ہوگی پی ڈی ایم کا گوجرانولہ جلسہ جعلی حکمرانوں کی رخصتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت پھیلانے والوں کے خلاف قوم میدان میں نکل آئی ہے،اشیائے ضروریہ لوگوں کی پہنچ سے دور کرنے والے عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ سکتے۔انہوں نے کارکنوں کیخلاف مقدمات اور گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اپوزیشن تحریک سے بوکھلاگئی ہے آئین وقانون کی بالادستی،جمہوریت کی بقاء اورعوامی حقوق کیلئے جدوجہدمیں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری ہمارے حوصلے غیرمتزلزل نہیں کرسکتے نااہل اورجعلی حکومت اپناہرحربہ استعمال کرلے لیکن پی ڈی ایم کی تحریک اب رکنے والی نہیں اوریہ اب حکومت کے گھرجانے پرہی ختم ہوگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments