پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) اسکول تک بھاری بیگز کو لیجانا بیگز سے تنگ بچوں کو نجات مل گئی، خیبرپختونخوا اسمبلی وزنی اسکولز بیگ کے خلاف بل منظور کرتے ہوئے واضح کیا ہے، کہ جو بھی اسکول مقررہ وزن سے زائد اسکولز بیگز پایا یا تو اسکول انتظامیہ کو 2 لاکھ جرمانہ آدا کرنا ہوگا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی نے اسکول بیگ لیمیٹیشن ویٹ بل 2019 کی منظوری دی۔ اسکول کے بیگز اتنے وزنی ہوگئے تھے، جس کیلئے بچےاور والدین بھی پریشان ہوگئے تھے، جس سے نجات پانے کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی نے بل منظور کرتے ہوئے اس سے نجات دلایا۔ مقررہ وزن سے زائد بیگز کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے اسکول مالکان کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائیگا۔ خیبرپختونخوا کے وزیرتعلیم نے کہا ہے، کہ ملک میں پہلا صوبہ ہے، جس نے بچوں کے عمر اور جماعت کیلئے اسکول بیگ کا وزن مقرر کردیا، جس میں ڈیڑھ کلوگرام سے لیکر 7کلوگرام تک کا وزنی بیگ مقرر کیا ہے۔
Load/Hide Comments