ریسکیو1122سوات نےماہ اگست میں 1065 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کئیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات عمران خان یوسفزئی
سوات ( دی خیبرٹائمز ر پورٹ عائشہ خان ) ریسکیو 1122 سوات اس وقت ضلع کے تمام 7 تحصیلوں سمیت سیاحتی مقام کالام میں بھی ہر قسم حادثات میں 24 گھنٹے اپنے خدمات فراہم کر رہا ہے۔
ریسکیو 1122 سوات نے صرف اگست کے مہینے میں 101 ٹریفک حادثات میں زخمیوں کو سہولیات فراہم کیں، حادثات کی موقع پر ابتدائی طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کئیں۔
جبکہ 67 مختلف قسم کے ریکوریز میں بھی بروقت رسپانس کیا۔
گزشتہ مہینے 853 میڈیکل، 14 آ تشزدگیاں اور 23 پانی میں ڈوبنے کیساتھ ساتھ حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں مدین شاہگرام اور تیرات میں بھی ریسکیو 1122 سوات نے بھر پور امدادی خدمات سر انجام دئیے ہیں۔
اسی طرح 8 گولی لگنے کے واقعات بھی رونما ہوئے جبکہ 3 مختلف مقامات میں گھروں کے چھتیں بھی گرے جس میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت رسپانس کیا اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔
ریسکیو1122 سوات نے مختلف ایمرجنسیز کے دوران 976 مریضوں اور زخمیوں کو خدمات فراہم کیں جس میں 14 افراد موقع پر ہی حادثے میں جانبحق ہو گئےتھے، جبکہ تمام زخمیوں و مریضو ں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیں۔
ریسکیو 1122 سوات کنٹرول روم کو صرف اگست کے مہینے میں 24120 کالز موصول ہوئے جس میں 14465 فیک کالز تھے۔
ریسکیو 1122 سوات خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات عمران خان یوسفزئی کے سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں اور تربیت یافتہ ریسکیورز ہر قسم حالات سے نمٹنے کے لئے کمر بستہ ہیں۔